مختصر تعارف: نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان، میر علی مردان خان ڈومکی

میر علی مردان خان ڈومکی کو نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے۔‏

‏میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے۔ وہ سابق سینیٹر میر ظہور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے۔‏

‏علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے۔‏

‏علی مردان ڈومکی نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا۔ علی مردان نے تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔‏

‏علی مردان کے بھائی دوستن ڈومکی بلوچستان اسمبلی کے رکن اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔‏

‏قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے بات چیت کی تاہم تقرری کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔‏

‏اُن کی نامزدگی آخری وقت میں ہوئی اُور اگر پندرہ اگست کے روز تک نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوتا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا جاتا۔‏