نگران کابینہ کی حلف برداری آج، شیڈول بھی آگیا،حلف برداری آج شام 5 بجے یوان صدر میں ہوگی
صدر ڈاکٹرعارف علوی نگران کابینہ سے حلف لیں گے،حلف برداری تقریب میں اہم شخصیات شرکت کریں گی،سرفرازبگٹی سمیت دیگرکابینہ ارکان حلف اٹھائیں گے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، ممکنہ نام سامنے آگئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مختلف ناموں پرغور کیا جا رہا ہے ،جس میں انیق احمد کو نگران وزارت مذہبی امورکا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد علی کو نگران وزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ نگران وزیرداخلہ کے لیے سرفرازبگٹی مضبوط امیدوارہیں ،نگران وزیرخزانہ کے لیے شمشاد اختر اور وقار مسعود کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ گوہراعجاز کو نگران وزیرتجارت کا قلمدان سونپا جانے کا امکان ہے ،جبکہ تابش گوہر، ڈاکٹرعمرسیف،جلیل عباس جیلانی بھی نگران کابینہ کا حصہ ہونگے۔