نوازشریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں واپس آئیں گے، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آکر انتخابی مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیرنہیں ہو، وہ سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔دوسری جانب نوازشریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نواز شریف کے ویڈیو بیان کا ایک کلپ شیئرکیا ہے۔

ویڈیو میں نوازشریف کا کہنا ہے کہ انہیں نکالنا جنرل باجوہ اورثاقب نثار کی ملی بھگت تھی، اس میں جسٹس کھوسہ اورجسٹس اعجازالاحسن بھی شامل تھے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ، ’اور اس میں اوربھی دو تین ججز شامل تھے، اس میں جسٹس شیخ عظمت سعید شامل تھے،جنہوں نے مل کر اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے چیف جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے اور ان ججز نے مل کر نواز شریف کو نکالا تھا‘۔