فواد حسن فواد : ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

‏سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔‏

‏جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔‏

‏سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔‏

‏سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر قومی احتساب بیورو (نیب) رضوان ستی نے کہا کہ فواد چوہدری کو ٹرائل کورٹ نے ریفرنس میں بری کر دیا ہے اور ان کی بریت کی وجہ سے ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو گئی ہے۔‏

‏بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔‏