انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے مقدمات پر دلائل دیں۔ عدالت نے فواد چوہدری کی ذاتی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
