راکھی نہیں، فاطمہ بولو، بھارتی اداکارہ کا عمرے سے واپسی پر صحافی سے مکالمہ

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت(اسلامی نام فاطمہ)عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے بھارت واپس پہنچ چکی ہیں۔

اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کیلئے گئی تھیں۔

وطن واپسی پر ائرپورٹ پرمداحوں نے پھولوں کے ہاروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ائرپورٹ سے باہرنکلتے ہی منتظرکھڑے کئی صحافیوں نے جب اداکارہ کو راکھی ساونت کے نام سے مخاطب کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ، ’راکھی نہیں، فاطمہ بولو‘۔

جس کے بعد وہاں کھڑے تمام رپورٹرز نے انہیں فاطمہ کہنا شروع کر دیا۔

اسی دوران ایک آدمی نے ان کے گلے میں ہار ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ پیچھے ہٹ گئیں اور اس شخص کے ہاتھ سے ہار لے لیا۔

اسی اثناء میں جب ایک خاتون نے فاطمہ کو ہار پہنایا توانہوں نے ان خاتوں کو ہار ڈالنے دیا۔

ایک رپورٹر نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کیا ہے تو اداکارہ کا کہنا تھا،’خدا نے مجھے اسی طرح بنایا ہے، وہ مجھ سے اسی طرح محبت کرتا ہے جیسی میں ہوں، اس لیے مجھے دستاویزات یا میرا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کے لیے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔

شادی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر پربدسلوکی کا الزام عائدکیا تھا اورپولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔

تعلقات میں کشیدگی کے بعد اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مکہ مکرمہ میں اپنے عمرہ کی ادائیگی کے دوران متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔