خضدار: تحصیل نال حری میں کاشتکار کی 8 سالہ بچی قتل

خضدار: تحصیل نال حری میں کاشتکارکی 8 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق 8 سالہ بچی گزشتہ شام سے لاپتا تھی، صبح گھرکے قریب سے لاش ملی اور بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ہمیں انصاف چاہیے۔

لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ شک کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق فارنزک رپورٹ کے لیے بچی کے جسم کے نمونے لاہوربھجوائے جائیں گے۔