محکمہ موسمیات کی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں، گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سندھ، شمال مشرقی بلوچستان،بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اورکشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیریں سندھ، شمال مشرقی، جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت 42اور نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔