تل ابیب: سعودی عرب کا 93 ویں قومی دن پر اسرائیل نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم دن پر خدا آپ کے لیے برکتیں لائے اور ہمارے درمیان امن و اچھے ہمسائے کا تعلق قائم ہو۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اہم پیشرفت میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت پر اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کے بادشاہ، حکومت اور عوام کو مبارک باد دی گئی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا کرے یہ دن آپ کے لیے خیر اور برکتیں لے کر آئے۔ ہماری خواہش ہے کہ امن، تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی فضا قائم رہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعوی کیا تھا۔
ادھر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پر لانے کے قریب پہنچ رہے ہیں تاہم اس میں رکاوٹ فلسطین کا دو ریاستی حل کا نہ ہونا ہے۔