شاہ رخ خان اور زید خان کی مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار زید خان نے دنیا بھر میں پھیلے مسلمان مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ 

کنگ خان نے ایکس پر پیغام لکھا کہ بڑے دن پر ہمیں مہربان، رحم دل اور نیک ہونے کو سیلیبریٹ کرنا چاہئے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ اللہ سب کو اپنی پریشانیوں سے لڑنے کیلئے ذہانت اور اپنے تکالیف پر قابو پانے کیلئے طاقت عطا فرمائے۔