سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کے بیٹے ذیشان راحیل باری کو فلم “عشقا” کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔
“عشقا” کے فملساز سجاد حیدر اور ہدایتکار جاوید یوسف ہیں جبکہ ذیشان راحیل باری اگلے ماہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔
اس موقع پر فلمسٹار ممتاز نے کہا کہ اللہ تعالی میرے بیٹے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔
ذیشان راحیل باری کا مزید کہنا تھا کہ بہت اچھی سٹوری اور بہترین کردار ملا ہے۔