دبئی: بلاک بسٹر تیلگو فلم ’پشپا‘ کے سپر اسٹار الو ارجن کا مومی مجسمہ دبئی کے مادام تساؤ میوزیم کیلئے بنایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تیلگو اسٹار اپنا ناپ دے رہے ہیں تاکہ ان کا مومی مجسمہ بنایا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق مادام تساؤ میوزیم کیلئے اداکار کا مجسمہ اپنی آئیکونک لال جیکٹ میں نظر آئے گا جو انہوں نے اپنی مشہور فلم میں پہنی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں مومی مجسمہ بنانے والے فنکاروں اور اداکار کے درمیان ایک میٹنگ دبئی کے میوزیم میں منعقد ہوئی تھی۔