ورلڈکپ: سری لنکا کے خلاف نیدرلینڈز مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

کرکٹ ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں نیدرلینڈز کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

aبھارتی شہر لکھنؤ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور میکس او ڈاؤڈ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے جبکہ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔

آئی لینڈرز کے کسن راجیتھا نے 4 رنز پر وکرم جیت سنگھ کو پویلین بھیج کر سری لنکا کو شروع ہی میں کامیاب دلائی، جس کے بعد نیدرلینڈز کے بیٹرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور اسکور کو 48 تک پہنچایا، تاہم کسن راجیتھا کی گیند پر میکس او ڈاؤڈ کور ڈرائیو کرنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے کا اندرورنی کنارا چھوتی ہوئی وکٹوں میں جاگھسی، وہ 27 گیندوں پر 16 رنز بناسکے۔

کسن راجیتھا نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے ہی اوور میں کولن ایکرمین کو بھی چلتا کیا، وہ 29 رنز بنا کر مینڈس کو کیچ دے بیٹھے، نیدرلینڈز کو چوتھا نقصان باس ڈی لیڈے کی صورت میں ہوا، جنہیں دلشان مدوشنکا نے پویلین کی راہ دکھائی۔

دلشان مدوشنکا نے اپنے اگلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر تیجا ندامانورو کے خلاف زور دار اپیل کی، تاہم امپائر ایراسمس غیر متحرک رہے، مینڈس نے جائزہ لینے کے بعد ریویو لے لیا، ری پلے سے ظاہر ہوا کہ گیند مڈل اسٹمپ سے ٹکرا رہی تھی، اس طرح تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کی ٹیم 19ویں اوور میں 17 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے مہیش تھیکشانا کی اندر آتی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش کی، جو بلے کا اندرونی کنارا لیتی ہوئی وکٹوں میں جاگھسی۔

نیدر لینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اچھا اسکور کرکے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

نیدر لینڈز: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، ریلوف وین مروے، لوگن وین بیک، آریان دت، پال وین میکرین

سری لنکا: کوسل مینڈس (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالانکا، چمیکا کرونارتنے، دھننجیا ڈی سلوا، دشن ہیمنتھا، مہیش تھیکشانا، دلشان مدوشنکا، کسن راجیتھا،