نیوزی لینڈ کی مشہور فٹنس انفلوئنسر کی پراسرار موت ، تحقیقات شروع

نیوزی لینڈ کی مشہور فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈر راچیل چیز 41 سال کی عمر میں چل بسیں۔
 

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی مشہور فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈر راچیل چیز 41 سال کی عمر میں چل بسیں جس کے بعد پولیس نے ان کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راچیل چیز کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ  نیوزی لینڈ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راچیل چیز 5 بچوں کی ماں ہیں اور ان کی ایک بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، ان کی شادی 14 سال تک قائم رہنے کے بعد فروری 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کے فیس بُک پر 14 لاکھ فالوورز ہیں،  وہ کم عمر سے باڈی بلڈنگ کرتی تھیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ میں کئی مقابلے بھی جیتے تھے۔