ممبئی: بالی وڈ کے سُپر سٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر سکرین پر نظر آئیں گے۔
یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کیا جا رہا ہے جس کی عامر خان یا فاطمہ ثنا شیخ نے اب تک کوئی تردید نہیں کی۔ اداکارہ کو کامیڈی ڈرامہ فلم کیلیے مرکزی کردار دیا جائے گا۔
عامر خان نے حال ہی میں فلم ’تارے زمین پر‘ اور ’لاہور 1947‘ کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فاطمہ ثنا شیخ کو کس پروجیکٹ کیلیے منتخب کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا گیا جبکہ عکس بندی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کی جائے گی۔
فاطمہ ثنا شیخ نے 2016 میں سُپر اسٹار کی فلم ’دنگل‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بعدازاں اداکارہ کو ملیالم فلم کے ہندی ریمک کیلیے منتخب کیا جو نہ بن سکی۔
فلم ’دنگل‘ کے بعد دونوں میں معاشقے کی خبریں آئی تھیں جن پر عامر خان نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔