لڑکی سے بات کرنے پر طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

بھارت: لڑکی سے بات کرنے پر بارہویں جماعت کے طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 21 اکتوبر کو  دارالحکومت نئی دہلی میں اس وقت پیش آیا تھا جب بارہویں جماعت کا ایک طالب علم اپنی ہی کلاس میں پڑھنے والی ایک لڑکی سے بات کررہا تھا جو اسکول کے ایک سینئر طالب علم کو پسند نہ آیا اور وہ غصے میں آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی سینئر طالب علم کی ٹیوشن کلاس میں پڑھتی تھی،بعدازاں اسکول ختم ہونے کے بعد سینئر اُس لڑکے کو پارک میں لے گیا جہاں اسے پہلے پتھر سے مارا اور پھر اس کی انگلیاں کاٹ دیں۔

  بتایا جارہا ہے کہ ڈر اور خوف کے مارے بارہویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ماں باپ کو پیش آئے واقعے سے متعلق جھوٹ بولا اور بتایا کہ اس کی انگلیاں موٹر سائیکل کی چین میں آکر کٹ گئیں لیکن والدین کے سوال کرنے پر اس نے سچ بتادیا جس پر پولیس کو شکایت درج کرائی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔