ناصر خان جان کا پی سی بی کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان آج کل منظر سے غائب ہیں، لیکن انہوں نے اچانک سامنے آکر ایک تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ہے۔

ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ، ’پی سی بی نے مجھے کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کی پیشکش کی ہے‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے مشورہ بھی طلب کیا اور لکھا، ’اس سلسلے میں، میں آپ لوگوں سے رائے لینا چاہتا ہوں کہ کیا میں ان کی یہ آفر قبول کروں یا نہیں؟‘

ناصر کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ناصر خان جان کو ’اچھی چوائس‘ قرار دیا۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’گاجر مولی اور دودھ کا ڈبہ نہیں یہ جاب، اس لیے محنت زیادہ کرنی پڑے گی‘۔