بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم 'وار2' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ’وار 2‘ کے چرچے ہر طرف ہیں اور اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگا۔

ڈائریکٹر ایان 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن  ہریتھک روشن ’فائٹر‘ کی شوٹنگ کیلئے اٹلی میں مصروف ہیں۔

میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ’وار‘ سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

1995 میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ ’پٹھان‘ ڈائریکٹر اگلی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔