راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتارکر کے ان سے05کلو سے زائدچرس برآمدکرلی۔
پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم نواز خان سے 01کلو600گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم محسن سے 01کلو380گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم زاہد سے 01کلو100گرام چرس،ملزم ذوالفقار سے 560گرام چرس،نیوٹائون پولیس نے ملزم نبیل سے 600گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم حسن سے 150گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
نوجوان نسل کی رگو ں میں زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے