بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کمپنیوں کے افسران کے لئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لئے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے دیے گئے، اب گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو مفت بجلی کی بجائے اب رقم ملے گی۔

مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے ا طلاق یکم دسمبر 2023ء سے ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے افسر کو مفت بجلی یونٹس کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے دیے جائیں گے۔

گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کے بجائے 21ہزار996 روپے اور گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت بجلی یونٹس کے بجائے 46ہزار 992روپے جبکہ گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت بجلی یونٹس کے متبادل 55 ہزار 536 روپے دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب ان افسران کو بجلی کے بل ادا کرنے پڑیں گے۔