ترکیہ میں اسرائیل نے کچھ غلط کیا تو اسے تباہ کردینگے، رجب طیب اردوان کی دھمکی

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے اسرائیل کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے حماس ارکان کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازش پر بھاری قیمت چکانے کا انتباہ دے دیا۔

صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ میں اسرائیل کی قتل عام کی دھمکی کا بھرپور جواب دیں گے ترکیہ میں کسی نےبھی غلط کام کی کوشش کی تواس کےنتائج سنگین ہوں گے۔

اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکیہ کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کی قیمت بھی چکائے گا ترکیہ میں فلسطینی کو قتل کرنےکی سازش کی گئی تو اسرائیل کو برباد کر دیں گے جو لوگ ایسی کوشش کرنا چاہتے ہیں تو نہ بھولیں انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں انٹیلی جنس اور سیکیورٹی دونوں میں ترکیہ بےخبر نہیں، ترکیہ کوئی نئی قائم ہونے والی ریاست نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی شن بیٹ ڈومیسٹک سیکیورٹی سروس سربراہ کی آڈیوکال لیک کی گئی۔

آڈیوکال میں حماس کے دنیا بھر میں ارکان کے قتل عام کی منصوبہ بندی سامنے آئی ہے۔ آڈیوکال میں مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان، ترکیہ، قطرسمیت ہر جگہ قتل کا منصوبہ بتایا گیا ہے۔