دل آزاری کسی کی نہیں ہونی چاہیے: سینیٹر عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کل اپنے پارٹی ممبر کو کہا کہ ہم 9 مئی پر نہیں صرف 10 مئی پر بات کریں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی لیڈر کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کا بہت احترام کرتا ہوں، جب کل ان سینیٹر نے بات کی تو میں نے کم از کم 3 بار ان کو بولنے سے روکا اور میں نے ان کے نامناسب الفاظ کو حذف کیا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ دل آزاری کسی کی نہیں ہونی چاہیے، مناسب نہیں کہ ہم لیڈرز کی ایوان میں توہین کریں۔