اسلام آباد میں قومی اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادیوں پر سخت پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔ نئے قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کا نکاح قانونی جرم تصور ہوگا۔
نکاح رجسٹرار کو شناختی کارڈز کی تصدیق کے بغیر نکاح درج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر ایک سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
اس کے علاوہ 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کم عمر لڑکی سے شادی پر کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت اور جرمانہ ہوگا۔
بل کے مطابق بچوں کی رضامندی سے بھی کی گئی شادی کو زیادتی تصور کیا جائے گا، اور اس میں ملوث والدین یا سرپرست کو بھی 3 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔