کیا اب پین سے لکھے نوٹ نہیں چلیں گے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے ایسے تمام کرنسی نوٹ ناقابل قبول ہوں گے جن پر پین سے کچھ لکھا گیا ہو۔ اس فیصلے کا مقصد نوٹوں کی ظاہری حالت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق، مالی سال 2025-26 کے آغاز سے قبل، 30 جون 2025 تک پین سے تحریر شدہ تمام نوٹ مرکزی بینک میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد ایسے نوٹ نہ قبول کیے جائیں گے اور نہ ہی ان کا تبادلہ ممکن ہوگا۔

یہ فیصلہ ایسے معمولات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے جن میں دکاندار یا افراد نوٹ گننے کے دوران قلم سے نمبر لکھ دیتے ہیں، جس سے نوٹ خراب ہو جاتے ہیں اور ان کی ظاہری شکل متاثر ہوتی ہے۔