سگریٹ نوشی چھوڑنے کا آسان طریقہ

رمضان المبارک کا روح پرور مہینہ جاری ہے اور اس ماہ میں مسلمان اس کی رحمتوں اور برکتوں سے فیضیاب ہونے میں مشغول ہیں۔ تاہم ایسے افراد جو روزہ کھولتے ہی سگریٹ پینے کے عادی ہیں وہ اپنے آپ کو جسمانی طور پر سخت خطرات میں مبتلا کردیتے ہیں۔

رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی نہ صرف امراض قلب میں مبتلا کر سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طب نبوی کے اسکالر آغا عباس نے بتایا کہ کس طرح رمضان المبارک میں آپ سگریٹ نوشی ترک کرسکتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتا ہے تو اس آسان طریقہ یہ ہے کہ اعلی معیار کی سونف کو دیسی گھی میں بھون کر رکھ لیں اور جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تو آدھا چائے چمچ کھالیں ۔ان کا مزید کیا کہنا تھاسنیئے اس ویڈیو کلپ میں