پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

اراکین پارلیمنٹ کیلئےبھی پینے کا پانی غیرمحفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کونسل برائےتحقیق آبی وسائل نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینےکا پانی صحت کیلئےنقصان دہ قراردےدیا گیا،یہ انکشاف پاکستان کونسل برائےتحقیق آبی وسائل کی سہ ماہی رپورٹ میں سامنے آیا۔

 دستاویز کےمطابق ڈپٹی اسپیکر روم سمیت چھ مقامات سے پانی کےنمونے لیے گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس سےلیےگئےتمام نمونوں کا پانی آلودہ تھا،پی سی آر ڈبلیو آرکی رپورٹ کےمطابق پارلیمنٹ لاجزمیں تین بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ۔

 صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایاگیا۔پارلیمنٹ ہاؤس اورلاجز میں پانی فراہمی سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔