کم عمر لڑکے سے مبینہ اجتماعی بدفعلی

 راولپنڈی: کم عمر لڑکے سے مبینہ اجتماعی بدفعلی کرنے پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ آر اے بازار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ 22 نمبر چونگی میں پیش آیا جہاں ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی البتہ تفتیش جاری ہے۔