چاند رات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بزرگ دم توڑ گئے

کراچی میں چاند رات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری چل بسا۔ نماز جنازہ عصر کے بعد مسجد عمار بن یاسر گلشنِ معمار میں ادا کی جائے گی۔

گلشنِ معمار کا رہائشی وسیم الرحمان نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

وسیم کو شاپنگ سے واپسی پر لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی، گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائر کردہ گولی کمر میں لگ گئی تھی۔

ابتدائی طور پر معمر شہری کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تھا، اور پھر فرسٹ ایڈ کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج تھے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسے۔