پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جیم اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 240900 روپے پر آگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے کم ہوکر 206533 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی ایک دن میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر نیچے آگئی،جس کے بعد فی اونس سونا 72 ڈالر سستا ہوکر 2309 ڈالر پر آگیا۔