یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگے

لاہور، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگے ہو گئے۔

سرکاری سطح پر گندم کی قیمت میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا نرخ عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہی نہیں ہے جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا 1380 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا دس کلو اوپن مارکیٹ سے 380 روپے مہنگا مل رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں دس کلوآٹے کا تھیلا ایک ہزارسے 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 145 روپے ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے دس روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، اسٹورز پر چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔