گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، معروف کمپنی کا گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان

گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر,سوزوکی اور  لکی موٹرز کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے بھی اپنی ایس یو وی ”اوشان X7“ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے لیکن قمیتوں میں یہ کمی محدود مدت کیلئے ہے.

تفصیلات کے مطابق  اب اس ایس یو وی کے ”کمفرٹ“ ویرئینٹ کی نئی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 82 لاکھ 99 ہزارو روپے تھی، کمفرٹ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی دیکھی گئی ہے اسی طرح ”ایکس 7“ کے ”فیوچر سینس“ ویریئنٹ کی قیمت 4 لاکھ روپے نیچے آنے کے بعد 85 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 89 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔

 دیگر کار ساز اداروں کے برعکس،اوشان ایکس 7 کی حالیہ پیشکش 4 مئی سے 15 جون 2024 تک ہے۔