فاسٹ بولرحسن علی ٹی20 ورلڈکپ کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے

فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان ٹی20 اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

ٹیم انتظامیہ کےمطابق حسن علی انگلش کاؤنٹی ورکشائرکی نمائندگی کریں گے، حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سےبھی باہرہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےپاکستان کےممکنہ 15رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان،صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے،ذرائع کےمطابق عثمان خان، اعظم خان،افتخار احمد، محمدعامر،نسیم شاہ، شاہین آفریدی،حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان ٹیم میں شامل ہوں گے۔

حسن علی کوحارث رؤف کے بیک اپ کے طور پرشامل کیا گیا تھا۔