درد اور سوجن دور کرنے والے انجکشن کی فروخت پرپابندی عائد

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے درد اور سوجنے کو دور کرنے والے انجکشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے مارکیٹ سے اٹھانے کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈریپ نے کیڈلیک انجکشن 30 ایم جی میں غیر ضروری زرات کے باعث ری کال الرٹ جاری کیا اور کمپنی کو متاثرہ بیج مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ اس حوالے سے ڈریپ نے اجرا ریگولیٹری فورس، فارمیسیز اور ڈاکٹرز کیلئے انتباہی مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام کیمیسٹ شاپس کو متاثرہ بیجز کی خریدو فروخت سے روکنے اور موجود اسٹاک چیک کرنے کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ بیجز کا انجکشن مریضوں پر استعمال نہ کریں ۔ انجکشن کے غیر معیاری ہونے کے باعث اس کا استعمال انسانی صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔

غیر معیاری دوا کے استعمال سےپھیپڑے کے ٹشوز میں سوجن اور خون جمنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اس سے خون کی شریانیں بند ہونے کیساتھ جان لیوا الرجیز کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کیڈلیک کیٹورولیک انجکشن بروکس (Brookes )فارما کراچی کا تیارکردہ ہے۔یہ سالٹ سےتیار کردہ اینٹی انفلی میٹری انجکشن ہے، غیر ضروری زرات کے باعث انجکشن کےبیچزمارکیٹ سے واپس اٹھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بروکس فارما رضاکارانہ طور پر مارکیٹ سے انجکشن اٹھوا رہی ہے ۔ انجکشن کی وائلزمیں غیر ضروری زرات کی تصدیق ہوئی ہے۔