یوکرینی گولہ باری سے روسی صحافی ہلاک ہو گیا

یوکرینی فوج کی گولہ باری سے جمعرات کے روز مشرقی یوکرین کے ایک گاؤں میں روسی صحافی ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق  روسی صحافی پچھلے 27 ماہ سے جنگ کی کوریج کر رہا تھا،  ہلاک ہونے والے روسی صحافی NTV  نامی ادارے کیلئے  کام کر تا تھا ، اس سے پہلے بھی اس ٹی وی چینل کے کئی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ہورلیوکا کے میئر کھوڈکو نے ایوان پر   کہا کہ ڈونیٹسک کے روسی زیرِ انتظام علاقائی مرکز کے شمال میں این ٹی وی نے اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ ٹی سی کے عملے کے3 ارکان زخمی ہوئے تھے،ان میں کوزین بھی شامل تھے جو ہورلیوکا کے بالکل باہر ہولمیوسکی گاؤں میں زخمی ہوئے اور ہسپتال میں لے جائے گئے۔

خیال رہے اب تک فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد سے کم از کم 16 صحافی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں،تازہ گولی باری میں ہلاک ہونے و الا صحافی یوکرائنی گولہ باری سے ہلاک ہوا ہے۔