ملکی مجموعہ زرمبادلہ ذخائر میں 18کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی

بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعدملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی قرض کی مد میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،سٹیٹ بینک کے ذخائر گھٹ کر 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ  کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 18.20 کروڑ ڈالر کمی سے 16 ارب ڈالر سے نیچے آگئے،ملکی مجموعی ذخائر 15 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آگئے۔