قومی سلامتی اجلاس: گنڈاپور کا بداعتمادی کے خاتمے کا مطالبہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا اور صوبے میں موجود سکیورٹی مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے، اور یہ معاملہ بارہا وفاق کے سامنے اٹھایا جا چکا ہے۔