خیبر پختونخوا میں پولیس پر حملے جاری، مزید دو اہلکار شہید

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید دو اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈی آئی خان میں اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

سوات میں ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔