کے پی میں قانونی شعبے میں تعیناتیاں، اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی

پشاور: خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں مختلف عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کئی اہم شخصیات کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی تعیناتیوں کے تحت ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گوہر رحمان خٹک کو ڈپٹی اٹارنی جنرل ون، محمد عاطف نذیر کو ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹو، اور اکبر یوسف کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تھری مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، بیرسٹر راحت علی خان نحقی، اشفاق خلیل، فصیح اللہ، تیور خان، فرہاد علی اور اشفاق احمد کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے طور پر ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

یہ تقرریاں خیبر پختونخوا کے قانونی نظام میں مزید بہتری اور فعالیت کے لیے کی گئی ہیں، جس سے عدالتی امور میں پیشرفت متوقع ہے۔