پہلگام واقعے کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں اور اس کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی شفاف اور بروقت تحقیقات کی جانی چاہیے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ کشیدگی سے بچنے کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔
پاکستان نے عالمی سطح پر غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے مؤثر سفارت کاری کے ذریعے دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور صورتحال سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 سیاح مارے گئے تھے، جس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔
