انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو جدید ترین ائر ٹو ائر میزائل پی ایل 15 فراہم کر دئے ہیں- اس طرح پاکستان انڈیا کے جدید ترین رافیل طیاروں پر برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
یہ ایکسپورٹ ورژن نہی بلکہ چائنیز ائر فورس کے استعمال میں ہیں اور پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتے ہیں - چین سے خصوصی طیارے ان میزائل کو لے کر پاکستان آئے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کو جدید کے ایف سترہ بلاک ااا طیاروں میں نصب کر دیا گیا ہے. یہ دنیا کے جدید ترین میزائل ہیں ور ان کی رینج 300 کلومیٹر تک ہے یعنی پاکستانی جہاز اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے انڈیا اندر سے آنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنا سکتا ہیں۔
پی ایل 15 میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میزائل کو جام کرنے یا اسے ٹارگٹ کرنے کا توڑ موجود ہے اور یہ دوران پرواز اپنے رخ میں تبدیلی کرکے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایک دفعہ اپنے ٹارگٹ کو لاک کرنے کے بعد اس میزائل کو مار گرانا تقریباً نا ممکن ہے۔ اس موقع پر ان میزائلوں کی فراہمی پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات کی علامت ہے ۔