آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کے دورے کے دوران واضح کیا کہ اگر بھارت نے کوئی فوجی اقدام کیا تو اس کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی فیلڈ مشق کا مشاہدہ کرتے ہوئے قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے افواج کے عزم کا اعادہ کیا اور افسروں اور جوانوں کی بلند حوصلگی اور حربی مہارت کی تعریف کی۔