چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن کے تسلسل سے تاریخ رقم کی

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا یونٹ 1 نے مسلسل 400 دن تک کام کر کے ملکی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق، یہ پہلی بار ہے کہ یونٹ 1 نے اتنے طویل عرصے تک بلا روک ٹوک کام کیا۔

کمیشن نے اس شاندار کامیابی کا سہرا اپنے سائنسدانوں، انجینئروں، اور ٹیکنیشنز کی محنت کے سر باندھا ہے۔