شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے پی ایس ایل 10 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 300، 300 وکٹیں مکمل کر لیں۔

شاہین آفریدی 216 میچز میں اور حارث رؤف 228 میچز میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولرز ہیں۔

شاہین آفریدی دنیا کے چوتھے اور تیز ترین پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔