پی ایس ایل 10: کراچی کا ملتان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے جیمرونس نے سب سے زیادہ 65 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عرفان خان 40، خوشدل شاہ 33، کپتان ڈیوڈ وارنر 30 اور ٹم سائفرٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسی روز پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔