ملتان سلطانز پلے آف کی دوڑ سے باہر، کراچی کنگز نے 87 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے دی، جس کے نتیجے میں ملتان سلطانز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز کا بڑا اسکور بنایا، جس میں جیمرونس کے 65 اور عرفان خان کے 40 رنز نمایاں رہے۔ 205 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔