بھارتی جارحیت کے پاکستان کے تاریخ ساز دفاع کے بعد بمبئی اسٹاک ایکسچینج سینسیکس میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا ہے۔
بھارت کی بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے رات گئے بھارتی حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون سمیت 6 بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے۔