بیوٹی انفلوئنسرٹک ٹاکرلائیو اسٹریم کے دوران قتل

میکسیکو کے شہر زاپوپان میں معروف 23 سالہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام انفلوئنسر ولیریا مارکیز کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیوٹی سلون سے سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولیریا کے سوشل میڈیا پر تقریباً دو لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ واقعے کے وقت وہ ایک پارسل وصول کر کے دوبارہ کیمرے کے سامنے آئیں لیکن چند لمحوں بعد فائرنگ کی آواز آئی اور وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں، جبکہ لائیو ویڈیو چند لمحے مزید جاری رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص سلون میں داخل ہوا اور ولیریا پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کو ممکنہ فیمیسائیڈ قرار دیا جا رہا ہے، یعنی خاتون کو اس کی جنس کی بنیاد پر قتل کرنا۔
اس افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر میکسیکو میں خواتین کے تحفظ، بڑھتے ہوئے جرائم اور نظام انصاف کی کمزوری پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔