کیا آپ جانتے ہیں، دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس پاکستانی بھائیوں نے ایجاد کیا تھا؟

حالیہ پاک بھارت جنگ میں جہاں پاکستانی افواج نے میدان جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وہیں سائبر میدان میں بھی پاکستانی ہیکرز نے دشمن کے سسٹمز پر کاری ضرب لگائی۔ اس کامیابی نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں سے دنیا کا پہلا پی سی وائرس ’برین‘ تخلیق ہوا تھا۔
1986 میں لاہور کے دو بھائی باسط فاروق علوی اور امجد فاروق علوی نے ایک سادہ سا کوڈ بنایا جس کا مقصد ان کے سافٹ ویئر کی غیرقانونی کاپیوں کو روکنا تھا۔ یہی کوڈ دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس بن گیا جسے ’Brain‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ وائرس فائلیں تباہ نہیں کرتا تھا بلکہ صرف صارف کو ایک پیغام دکھاتا جس میں علوی برادران کا نام، پتہ اور فون نمبر درج ہوتا۔ اس کا مقصد صرف سافٹ ویئر کی کاپی رائٹ حفاظت کرنا تھا۔

آج دنیا بھر میں اسے پہلا IBM-compatible پی سی وائرس مانا جاتا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سائبر دنیا میں بھی ایک اہم مقام رکھتا ہے۔