قومی اسمبلی کا سی ایس ایس امیدواروں کے لیے بڑا ریلیف

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سی ایس ایس (سنٹرل سپیریئر سروسز) امتحانات میں امیدواروں کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی امیدوار کو مقابلے کے امتحان میں پانچ مرتبہ شرکت کی اجازت دی جائے۔
یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔