اسلام آباد کی ایک مشہور مسجد میں معروف شخصیت مفتی عبدالقوی کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب مسجد کے خطیب نے انہیں وہاں سے بے عزت کر کے نکال دیا۔ اطلاعات کے مطابق مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ افراد کے ہمراہ موجود تھے، جب خطیب نے وہاں پہنچ کر انہیں سخت لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے مسجد سے جانے کا کہا۔
خطیب نے دیگر افراد سے بھی استفسار کیا کہ انہیں مسجد میں کس نے بلایا اور مفتی قوی کو "بدکردار" قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ دوبارہ مسجد میں نظر نہ آئیں، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
واقعے نے مسجد میں موجود افراد کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔
